ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران چوک گھنٹہ گھر کے صدر فہداسحاق سانگی، انجمن تاجران کچہری روڈ کے صدرراحیل اصغر ہاشمی قریشی، ٹمبر مارکیٹ کے چیئرمین حاجی نیاز علی قریشی، کچہری روڈ کے فنانس سیکرٹری خواجہ شعیب صدیقی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ حکومت نے روزانہ کی بنیاد پر پٹرول بم گرا کر غریب کا چولہا ٹھنڈا کر دیا گیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاشی قتل قرار دیا ہے۔ جنوبی پنجاب کی تاجر برادری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کو کسی صورت قبول نہیں کرتی حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ غریب عوام اور تاجر طبقے کی کمر توڑنے کے مترادف ہے اس فیصلے سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھیں گے بلکہ مہنگائی کا ایک نیا طوفان کھڑا ہو جائے گا جس کا بوجھ براہِ راست عام آدمی پر پڑے گا حکومت عوام کو بچت کے مشورے دینے کے بجائے اپنی شاہ خرچیاں اور پروٹوکول ختم کرے۔ حکومتی عہدیداروں کو ملنے والا مفت پٹرول، غیر ضروری مراعات اور سرکاری سہولیات بند کی جائیں تاکہ قومی خزانے پر بوجھ کم ہو اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری پہلے ہی بجلی کے بھاری بلوں اور مہنگائی کی صورتحال سے پریشان ہے، ایسے میں پٹرول مہنگا کرنا صنعت و تجارت کو پہیہ جام کرنے کی کوشش ہے تاجر برادری حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس ظالمانہ اضافے کو فوری واپس لیا جائے تاکہ ملک میں معاشی ا ستحکام آ سکے اور عوام کو ریلیف ملے سکے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ملتان۔ انجمن تاجران چوک گھنٹہ گھر کے صدر فہداسحاق سانگی، انجمن تاجران کچہری روڈ کے صدرراحیل اصغر ہاشمی قریشی، ٹمبر مارکیٹ کے چیئرمین حاجی نیاز علی قریشی، کچہری روڈ کے فنانس سیکرٹری خواجہ شعیب صدیقی میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں





