راولپنڈی(سٹی رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن و ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سلمان غنی کی ہدایات پر آر ڈی اے کے مالی معاملات میں شفافیت، احتساب اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے کو یقینی بنانے کے لیے SAP انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم کے نفاذ کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں آر ڈی اے کانفرنس روم میں فنانشل اکاؤنٹنگ اینڈ بجٹنگ سسٹم ، آفس آف دی کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (CGA) کی ٹیم کے ساتھ آر ڈی اے میں SAP ERP کے نفاذ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈی جی آر ڈی اے مسعود احمد بخاری نے کی۔ ڈائریکٹر فنانس آر ڈی اے مسعود ارشد نے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی داؤد خالد کے ہمراہ SAP ERP کے نفاذ کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن دی اور شرکاء کو اس نظام کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ اس اقدام کا مقصد آر ڈی اے کے مالیاتی انتظامی نظام میں شفافیت، کارکردگی اور ڈیجیٹلائزیشن کو یقینی بنانا ہے۔ اس اقدام کا مقصد آر ڈی اے کے مالیاتی انتظامی نظام میں شفافیت، کارکردگی اور ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینا ہے۔ اس تعاون کے ذریعے آر ڈی اے کے تمام مالیاتی لین دین، بجٹنگ کے عمل اور ادائیگیاں SAP ERP سسٹم کے ذریعے انجام دی جائیں گی۔ یہ نظام مالیاتی امور کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مالیاتی معاملات کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ SAP ERP کے نفاذ سے آر ڈی اے کے مکمل ادائیگی کے نظام کو ڈیجیٹل اور خودکار بنانے، مالی معاملات میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے، اندرونی مالیاتی کنٹرولز کو مضبوط کرنے، دستی مداخلت کو کم کرنے اور بہتر فیصلہ سازی کے لیے ریئل ٹائم مالیاتی رپورٹنگ اور مانیٹرنگ کی سہولت میسر آئے گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی آر ڈی اے مسعود احمد بخاری نے کہا کہ SAP ERP کا نفاذ جدید طرزِ حکمرانی، شفافیت اور مالیاتی اصلاحات کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے آر ڈی اے کے مالیاتی نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور جوابدہ بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے اس اہم اقدام میں تعاون اور معاونت فراہم کرنے پر کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس اور FABS ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن سے ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری، مالیاتی کنٹرولز کا استحکام اور آر ڈی اے میں مالی امور کے مزید شفاف اور مؤثر انتظام کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔۔۔۔۔۔۔





