
داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
میانوالی کے دو جوان ملک کی خاطر ملک پر قربان ہو گئے دو ہم نام ایک ہی ساتھ ملک دشمن عناصر کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے ناصر اقبال خان داؤدخیل کے نواحی علاقہ بنی افغان کا رہائشی تھا اور بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے ان کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقہ بنی افغان میں سپردخاک کیا جائے گا دوسرا جوان ناصر خان داودخیل کے نواحی علاقہ روکھڑی کا رہائشی تھا ناصر خان بھی بلوچستان میں ملک دشمن عناصر سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہو گیا شہادتِ سولجر حوالدار ناصر خان بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا
حوالدار ناصر خان آف روکھڑی بلوچستان میں شہید ہو گئے ہیں۔ان کی نماز جنازہ کل میانوالی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے دفتر کے ساتھ ادا کی جائے اور فوجی اعزاز کے ساتھ میانوالی میں شہید کو سپرد خاک کیا جائے گا میانوالی اب تک سینکڑوں نوجوان ملک پر قربان کر چکا ہے بنی افغان میں درجنوں شہداء کی قبریں موجود ہیں





