🏆 عمر شہید کرکٹ ٹورنامنٹ: خان منیر الیون سلارزئی نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا
باجوڑ(عبدالغفار خان سے )سنسنی خیز فائنل میں خان منیر الیون سلارزئی نے ملک برادرز خار کو 22 رنز سے شکست دے کر عمر شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ خان منیر الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 122 رنز بنائے، جواب میں ملک برادرز خار کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی۔ عمیر سلارزئی کو مین آف دی ٹورنامنٹ، حضرت بلال سلارزئی کو مین آف دی فائنل جبکہ زبیر شاہ اوریازئی کو بیسٹ باؤلر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ فائنل تقریب میں اے سی خار اسداللہ، شمس الرحمان اور باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شوکت حسین سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔





