نیوٹیک سینٹر آف ایکسیلنس کا دورہ، چیئرمین انجینئر قمرالاسلام راجہ نے ادارے کی کارکردگی کو سراہا

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)
نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے چیئرمین انجینئر قمرالاسلام راجہ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (نامزد) محترمہ نادیہ کریم شاہ کے ہمراہ نیوٹیک سینٹر آف ایکسیلنس کا دورہ کیا۔دورے کے دوران سینٹر آف ایکسیلنس کے پرنسپل اور وائس پرنسپل نے ادارے کی مجموعی کارکردگی، تربیتی پروگرامز، انتظامی امور اور مختلف شعبوں کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔چیئرمین انجینئر قمرالاسلام راجہ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر (نامزد) محترمہ نادیہ کریم شاہ نے سینٹر آف ایکسیلنس کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور تربیتی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین نے ادارے کے عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور اعلیٰ معیار کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فنی و پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ کے لیے نیوٹیک کے مراکز اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مہارتیں فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے عملے کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سینٹر آف ایکسیلنس مستقبل میں بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ معیاری تربیت کی فراہمی جاری رکھے گا۔