عدالت نے 10 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا
راولپنڈی(صنوبر کیانی) راولپنڈی پولیس کی مؤثر تفتیش اور مقدمے کی مضبوط پیروی کے نتیجے میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے مجرم حیدر علی کو مقتول کے ورثا کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ ستمبر 2023 میں تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے مؤثر تفتیش، ٹھوس شواہد اور لیگل ٹیم کی کامیاب پیروی کے باعث ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی۔
سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) سید خالد محمود ہمدانی نے مجرم کو سزا دلوانے پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن، تفتیشی افسر اور لیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوانا راولپنڈی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔





