وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن "انصاف آپ کی دہلیز پر” کے تحت ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ریسٹ ہاؤس تبی سر میں کھلی کچہری۔

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن "انصاف آپ کی دہلیز پر” کے تحت ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ریسٹ ہاؤس تبی سر میں کھلی کچہری۔
ڈی پی او میانوالی نے بانگی خیل کے شہریوں کے مسائل سنے، موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز براہِ راست ڈی پی او میانوالی کے سامنے پیش کیں۔ڈی پی او وقار عظیم کھرل نے عوام کو بروقت اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی کا اعادہ کیا۔”میرے لیے امیر اور غریب سب برابر ہیں، کسی شہری کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔” ڈی پی او میانوالی۔ڈی پی او میانوالی کا کہنا ہے کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او میانوالی۔

کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او عیسیٰ خیل، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران، پی آر او اور انچارج کمپلینٹ سیل بھی موجود تھے۔

ڈی پی او میانوالی نے پولیس افسران کو شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور بہترین سروس ڈیلیوری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔