ریاض(بیورو رپورٹ)صدر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب شیخ سعید احمد کی سالگرہ کے موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) ایسٹ ریجن ریاض چوہدری جمیل ربانی کی جانب سے ایک پروقار عشائیہ، کیک کٹنگ اور اعزازی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مسلم لیگ (ن) سعودی عرب اور ریاض ریجن کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں صدر یوتھ ونگ سعودی عرب ملک جی ایم اعوان، جنرل سیکرٹری ریاض ریجن مرزا منیر بیگ، سرپرستِ اعلیٰ ریاض ریجن مخدوم امین تاجر، صدر یوتھ ونگ ریاض ریجن عاصم اعوان، سینئر نائب صدر یوتھ ونگ سعودی عرب ملک حسنین، انجینئر ملک عامر سلطان اور محمد افضل نے خصوصی شرکت کی اور اپنی موجودگی سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
تقریب کا آغاز کیک کٹنگ سے ہوا، جہاں تمام شرکاء نے صدر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب شیخ سعید احمد کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا، ایک دوسرے کو کیک کھلایا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
کیک کٹنگ کے بعد شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا، جبکہ اختتام پر لاہور کی روایتی دیسی گڑ سے تیار کردہ سویوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی، جسے شرکاء نے بے حد پسند کیا۔
اس موقع پر میزبان چوہدری جمیل ربانی نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے شیخ سعید احمد کو شال اوڑھائی، قیمتی تحائف پیش کیے اور خصوصی طور پر شیر کی خوبصورت ڈمی بطور یادگار پیش کی، جسے حاضرین نے سراہا۔
بعد ازاں چوہدری جمیل ربانی نے نہ صرف شیخ سعید احمد بلکہ تقریب میں شریک تمام معزز مہمانوں کو بھی یادگاری تحائف پیش کیے، جس پر شرکاء نے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس محبت، خلوص اور شاندار مہمان نوازی کو سراہا۔
اپنے خطاب میں صدر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب شیخ سعید احمد نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر میزبان چوہدری جمیل ربانی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سب کو اسی طرح اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے اور کمیونٹی کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
تقریب کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی، جس کے بعد میزبان چوہدری جمیل ربانی نے تمام معزز مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شرکاء نے اس پروقار تقریب کو باہمی محبت، احترام اور یکجہتی کی خوبصورت مثال قرار دیا۔





