

موٹروے پولیس کی کارروائی، 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ادویات برآمد، ایک ملزم گرفتار
اسلام آباد (آصف ملک)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ہکلہ۔ڈی آئی خان موٹروے پر کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ ادویات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دورانِ پیٹرولنگ افسران نے ایک مشکوک گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی، جس کے دوران گاڑی سے 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نان کسٹم پیڈ ادویات برآمد ہوئیں۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم یہ ادویات ژوب سے پشاور سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
موٹروے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد برآمد شدہ ادویات اور گاڑی مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دی ہیں۔





