داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
ضلع راولپنڈی میں شہید ہونے والے میانوالی کے علاقہ غورنیاں والا موسیٰ خیل کے رہائشی شہید ہیڈ کنسٹیبل نادر خان کی برسی کے موقع پر میانوالی پولیس کے افسران کی شہید کی قبر پر حاضری اور فاتحہ خوانی پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی دی آئی جی پنجاب عبد الکریم کے ویژن کے مطابق ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی خصوصی ہدایات پر میانوالی پولیس کے افسران و جوانوں نے 17 جولائی 1992 کو ضلع راولپنڈی میں دوران تعیناتی شہید ہونے والے میانوالی کے علاقہ غورنیاں والا موسیٰ خیل کے رہائشی شہید ہیڈ کنسٹیبل نادر خان کی برسی کے موقع پر ان کی قبر پر حاضری دی۔
میانوالی پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی۔ شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی،چادر چڑھائی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔شہداء پولیس چاہے وہ کسی بھی ضلع میں دوران ڈیوٹی شہید ہوئے ہیں وہ ہمارے محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انکی قربانیوں کو ہم کسی صورت فراموش نہیں کر سکتے۔شہید کی برسی کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ شہداء کی فیملیز کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔پنجاب پولیس اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور انکی قربانیوں کو کبھی راہیگاں نہیں جانے دیں گے۔





