دبئی چرس اسمگلنگ کیس: دو خواتین مجرم قرار، 9، 9 سال قید کی سزا

انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی کا فیصلہ، دونوں ملزمان پر جرمانہ بھی عائد

راولپنڈی(کورٹ رپورٹر)
راولپنڈی کی انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت نے دبئی چرس اسمگلنگ کیس میں جرم ثابت ہونے پر دو خواتین ملزمان کو 9، 9 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے دونوں پر مقررہ جرمانہ بھی عائد کیا، جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید قید بھگتنا ہوگی۔
استغاثہ کے مطابق دونوں خواتین دبئی چرس اسمگل کرنے کی کوشش میں ملوث پائی گئیں، جس کے شواہد اور گواہوں کی بنیاد پر عدالت نے انہیں قصوروار قرار دیتے ہوئے سزا سنائی۔ مقدمے کی پیروی انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے کی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ منشیات کی اسمگلنگ ایک سنگین جرم ہے، جس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ناگزیر ہے۔