داودخیل(ضیاءنیازی سے)جناح ہاٸیڈل پاوراسٹیشن واپڈا کالاباغ کے سی بی اے یونین کے ہونے والے الیکشن میں چاند گروپ کے پورے پینل نے 48ووٹوں کی لیڈ سے میدان مارلیا، جبکہ پھول گروپ کے پینل کو شکست کا سامنا، تفصیل کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہاٸیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کےہونے والے الیکشن میں جناح ہاٸیڈل پاور اسٹیشن واپڈا کالاباغ کے الیکشن میں چاند گروپ اور پھول گروپ کے عپدیداران نے الیکشن میں حصہ لیا ، چاند گروپ کی جانب سے چیرمین کے لیے احسان اللہ خان، وایس چیرمین نذرعباس ، سیکرٹری فیصل رسول اور جاینٹ سیکرٹری کے لیے محمد ندیم جبکہ پھول گروپ کی جانب سے چیرمین کے لیےعلی عواد خان وایس چیرمین ابوذرخان سیکرٹری محمد رضوان اور جاینٹ سیکرٹری کے لیے افسر حکیم مدمقابل تھے کل 129رجسٹرڈ ووٹروں نے اپنا حق راۓ دہی استعمال کیا اور چاند گروپ کا پورا پینل 48ووٹوں کی لیڈ لیکربھاری اکثریت سے کامیاب قرار پایا اور ہر امیدوار نے 88ووٹ حاصل کیے جبکہ پھول گروپ کے ہرامیدوار کو 40ووٹ مل سکے۔ چاند گروپ سے چیرمین کے لیے احسان اللہ خان ، وایس چیرمین نذرعباس ، سیکرٹری فیصل رسول اور جاینٹ سیکرٹری محمد ندیم کامیاب ہوۓ الیکشن میں کامیابی پر چاند گروپ کے نو منتخب عہدیداران کو ظہیر عباس خان داودخیل ، ذوالقرنین خان مندہ خیل اور دیگر ساتھیوں نے مبارکباد دیتے ہوۓ امید ظاہر کی کہ چاند گروپ کے نو منتخب عہدیداران جناح ہایڈل الیکٹرک پاور اسٹیشن کالاباغ کے ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرینگے۔





