سیوریج کے گندے پانی سے سڑک بند، شہری شدید مشکلات کا شکار شہر بھی میں سیوریج سسٹم ناکارہ محلہ جات کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں

داودخیل(ضیاءنیازی سے)
سیوریج کے گندے پانی سے سڑک بند، شہری شدید مشکلات کا شکار شہر بھی میں سیوریج سسٹم ناکارہ محلہ جات کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں
محلہ سمال خیل، پرائمری سکول داودخیل سے تھانہ داودخیل تک جانے والے روڈ کو محلہ سمال خیل پرائمری سکول کے پاس سیوریج کے گندے پانی نے سڑک کو تالاب کا منظر بنا دیا ہے، جس کے باعث اہلِ علاقہ کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔سڑک پر جمع گندے پانی کی وجہ سے مریضوں، بزرگوں، بچوں اور خواتین کا گزرنا ناممکن ہو چکا ہے، جبکہ تعفن اور گندگی کے باعث علاقے میں مختلف بیماریوں اور وبائی صورتحال کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ سیوریج کے پانی کی نکاسی کا مستقل انتظام نہ ہونے کے باعث مسئلہ روز بروز سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ شہریوں نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے فوری نوٹس لینے، سیوریج کا پانی نکالنے اور سڑک کو آمدورفت کے قابل بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلے کا فوری اور مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ شہریوں کو مزید پریشانی سے نجات مل سکے۔