داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)5 فیصد رقم میں اضافہ، مزدوروں کے لیے خوش آئند اقدام 5 فیصد رقم میں اضافہ کرانے پر مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس اہم کامیابی پر صدر صفی اللہ خان ۔جنرل سیکرٹری ملک نعمت اللہ اور پوری CBA کی انتھک کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔مزدور نمائندگان نے کہا کہ 5 فیصد رقم میں ڈبل اضافہ مزدوروں کے حقوق کے لیے کی جانے والی مسلسل جدوجہد اور اجتماعی کوششوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ CBA نے مزدوروں کے مسائل کے حل اور ان کے جائز حقوق کے حصول کے لیے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے۔مزدوروں نے ملک نعمت اللہ، صدر صفی اللہ خان اور پوری CBA کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی مزدوروں کی فلاح و بہبود اور حقوق کے تحفظ کے لیے اسی جذبے کے ساتھ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔مزدوروں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام ذمہ داران کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔۔۔





