وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جیل اصلاحات ویژن اور ”نیا آغاز پروگرام“ کے تحت سنٹرل جیل میانوالی سے عمر قید کے بعد رہا ئی پانے والے قیدی حمیداللہ خان کو حکو مت پنجاب کی جا نب سے باعزت روزگار فراہم کردیا گی

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے) وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جیل اصلاحات ویژن اور ”نیا آغاز پروگرام“ کے تحت سنٹرل جیل میانوالی سے عمر قید کے بعد رہا ئی پانے والے قیدی حمیداللہ خان کو حکو مت پنجاب کی جا نب سے باعزت روزگار فراہم کردیا گیا۔سپر ٹینڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی ڈاکٹر محمد صدیق گلِ نے جیل سے رہا ہونے والے قیدی کی الیکٹریشن ورکشاپ کا موسیٰ خیل میں افتتاح کیا۔ اس موقع پر سپرٹینڈنٹ سنٹرل جیل نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ رہائی پا نے والے ہنر مند قیدیوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کے سلسلہ میں نیا آغاز پروگرام کے تحت 2 لاکھ روپے کا بلا سُود قرضہ فراہم کیا جارہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جیل خانہ جات اور اخوت اسلا مک ما ئیکرو فنا نس کے مشترکہ پروگرام کے تحت اہل سزا یا فتہ قیدی رہائی کے بعد جیل میں سیکھے گئے ہنر سے متعلق اپنے کاروبار کے آغاز کیلئے بلا سودقرضہ حاصل کر کے اپنا باعزت روزگار چلا کر اپنا اور اپنے گھر والوں کی کفالت کرسکیں گے۔ اس موقع پر رہائی پانے والے قیدی حمیداللہ خان نے باعزت روزگار کی فراہمی پر وزیراعلیٰ پنجاب، جبکہ معاوضہ کی رقم ادا کر کے قبل ازوقت رہائی دلانے پر مخیر حضرات کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔