مرکز میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے حکام بالا کی فی الفور توجہ درکار ہے
اسلام آباد(سٹی رپورٹر)
صدر انجمن تاجران ڈی بارہ مرکز و ڈپٹی جنرل سیکرٹری آئی ای اے اے محمد نعمان نے کہا ہے کہ وفاقی ترقیاتی ادارے( سی ڈی اے) کو ڈی بارہ مرکز کیطرف توجہ دینا ہوگی،ڈی بارہ مرکز میں سیف سٹی کیمرے ناکافی ہیں، سٹریٹ لائٹس کا فقدان اور صفائی ستھرائی کا بھی برا حال ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے پولیس کا گشت بڑھایا جائے اور مرکز میں صفائی کیلئے باقاعدہ روازنہ کی بنیاد پر کام کروایا جائے۔ مارکیٹ میں روڈ کارپٹنگ، پبلک ٹوائلٹس بالکل بھی نہیں ہیں جبکہ سی ڈی اے نقشے میں ہر چار پلازوں کیساتھ ایک پبلک ٹوائلٹ ہے جو حقیقت میں موجود نہیں ہے، ان بنیادی سہولتوں کیطرف متعلقہ اداروں کی فی الفور توجہ درکار ہے۔مرکز کی یونین بہتری کیلئے مسائل اجاگر کرے گی اور اداروں کیساتھ ملکر انہیں حل بھی کروائے گی۔





