ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت جشنِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منانے اور آزادی کے پروگرامز کے انتظامات کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت جشنِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منانے اور آزادی کے پروگرامز کے انتظامات کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی جی ما جد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر فیصل عمران، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، سی او ایم سی مبشر کلیم گل، میونسپل آفیسر فنانس ارسلان بابر، میونسپل آفیسر پلاننگ عاصم ضیاء کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتا یا گیا کہ جشنِ آزادی کے موقع پر سرکاری عمارتوں پر چراغاں، میوزیکل نائٹ، آتش بازی، سکولوں کے بچوں کے ما بین تقاریر مقابلہ جات اور دیگر پر وگرامز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ جشنِ آزادی کی تقریبات کو ملی جوش و جذبہ اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری وپرائیو یٹ عمارتوں پر چراغاں، قومی پرچم لہرائے جائیں، بازاروں و دوکانوں کو برقی قمقموں اور جھنڈیوں سے سجایا جائے۔انہوں نے ایم سی افسران کو جشنِ آزادی کی مر کزی تقریب، میوزیکل نائٹ اور دیگر تما م تقریبات کے تما م انتظامات بروقت مکمل کر نے کی ہدایت کی۔