داؤدخیل(ضیاءنیازی سے) ڈپٹی کمشنرشاہد عباس کا ٹھیا کی ہدایت پر ایس ڈی پیرا جمشید گلزار ملک کی نگرانی میں پیرا فورس اور میونسپل کمیٹی کا ھیوی مشینری سے شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او پیرا جمشید گلزار ملک کی نگرانی میں پیرا فورس اور میونسپل کمیٹی نے کچہری اور لیاقت بازار میں ہیوی مشینری سے اپریشن کر کے پختہ تھڑوں اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ کر کے سٹرک کو ٹریفک کی روانی کیلئے کلیئر کر دیا۔یا د رہے پیرا فورس کی جا نب سے گزشتہ ہفتے ان بازاروں کے دوکا نداروں کو پختہ تھڑے اور دیگر تجاوزات کے خاتمہ کے سلسلہ میں ریمو ل آرڈر جاری کئے گئے تھے، قانونی نوٹس کی معیاد ختم ہو نے کے بعد، دوکانداروں کی جانب سے از خود تجاوزات ختم نہ کرنے پر پیرا فورس کی جانب سے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔





