پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کے اتحاد کی نوید ہے

تربیلا غازی (نامہ نگار)پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کے اتحاد کی نوید ہے، سید اختر حسین شاہ،، معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید اختر حسین شاہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں برادر اسلامی ممالک کا دفاع اور سلامتی کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا امتِ مسلمہ کے اتحاد کی جانب ایک اہم اور قابلِ تحسین پیش رفت ہے،اپنے ایک بیان میں سید اختر حسین شاہ نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے،یہ معاہدہ نہ صرف تینوں ممالک کے باہمی اعتماد کا مظہر ہے بلکہ اس سے خطے میں امن، استحکام اور اجتماعی دفاع کو بھی تقویت ملے گی،انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے پاکستان کے دفاع، قومی سلامتی اور برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مضبوط تزویراتی تعلقات کے فروغ میں اہم اور قابلِ تحسین کردار ادا کیا ہے،ان کی قائدانہ صلاحیتوں، پیشہ ورانہ بصیرت اور دوراندیش حکمتِ عملی نے پاکستان کا دفاعی مؤقف عالمی سطح پر مزید مضبوط کیا ہے،سید اختر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور ان کی قیادت ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہر محاذ پر اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہی ہیں، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان بڑھتا ہوا دفاعی تعاون اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ مسلم ممالک باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر اور دیرینہ دوست جبکہ ترکیہ بھی پاکستان کا قابلِ اعتماد برادر ملک ہے، تینوں ممالک کے درمیان تاریخی، مذہبی اور برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔ موجودہ دفاعی معاہدہ ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور نئی بلندیوں تک لے جانے کا ذریعہ بنے گا،سید اختر حسین شاہ نے وزیراعظم پاکستان اور عسکری قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط اور ذمہ دار ملک کی حیثیت سے خطے کے امن کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا،انہوں نے مزید کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ مسلم ممالک اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد، بھائی چارے اور مشترکہ مفادات کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔ پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کا یہ دفاعی تعاون امتِ مسلمہ کے لیے اتحاد و یکجہتی کا مضبوط پیغام ہے۔