یو مِ شہدائے پولیس کے حوالہ سے پولیس لائنز میانوالی میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے )یو مِ شہدائے پولیس کے حوالہ سے پولیس لائنز میانوالی میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا اور ڈی پی او وقار عظیم کھرل نے شہداء کی یاد گار پر حاضری دی،پھول چڑھا ئے اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی۔بعدا زاں پو لیس لائن کے سبزہ زار میں شہداء پولیس اور ان کے اہل خانہ کے اعزاز میں پرتقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا تھے جبکہ تقریب کی صدارت ڈی پی او وقار عظیم کھرل نے کی۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن مہر ریاض ناز کے علاوہ شہداء کے اہل خانہ، پولیس کے افسران و عملہ مو جود تھا۔ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارے شہداء قوم کے اصل ہیرو ہیں جنہوں نے جوانمردی سے سماج دشمن عناصر کا مقابلہ کر تے ہو ئے اپنی جا نیں قربان کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج، پو لیس اور قانون نافذ کر نیوالے دیگر ادارے چوبیس گھنٹے فرائض منصبی کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے افسران اور جو ان دن رات اپنے فرائض سرانجام دے رہیں ہیں اور اپنی جا نوں پر کھیل کر ہماری حفاظت کررہے ہیں جس پرپولیس کے یہ بہادر جوان خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ تقریب سے ڈی پی او وقار عظیم کھرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اپنے ان عظیم شہدائے کو سلام پیش کرتے ہیں جنھوں نے عوام کے جان ومال کے تحفظ،امن کے قیام اور وطن کی سر بلندی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پنجاب پولیس کے شہداء ہمارا فخر، ہمارا سرمایہ اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔انھوں نے تمام شہداء کو خراج عقیدت اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ڈی پی او نے شہداء کے اہل خانہ میں شہداء پیکج کے چیکس تقسیم کیئے۔ بعدازاں شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ کا بھی اہتما م کیا گیا۔