ٹکا کالونی اور ابراہیم ویلاز میں بڑے آپریشن کی تیاریاں، مقدمات درج کرنے کی تجویز
شہریوں کا مطالبہ،
صرف گھر مالکان نہیں بلکہ زمین فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے
ماضی میں سیل کیے گئے مکانات مبینہ ملی بھگت سے دوبارہ کھول دیے گئے تھے
کمشنر و ڈی جی آر ڈی اے سلمان غنی سے سرکاری اراضی واگزار کرانے کا مطالبہ
برساتی نالوں پر جاری قبضوں اور غیر قانونی تعمیرات پر شہریوں میں تشویش
کیا آر ڈی اے اس بار صرف مقدمات درج کرے گا یا نالوں کو بھی مکمل طور پر واگزار کرائے گا؟
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر):
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ٹکا کالونی اور ابراہیم ویلاز میں برساتی نالوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف دوبارہ کارروائی کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آر ڈی اے کے چند ذمہ دار افسران نے اس حوالے سے ایک جامع پلان تیار کیا ہے، جس کے تحت غیر قانونی تعمیرات کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے سمیت سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی تجویز زیر غور ہے۔





