دو الگ الگ مقدمات درج، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں، ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی
راولپنڈی (شاہ رخ/تحصیل رپورٹر) ٹیکسلا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 5 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے دو منشیات سپلائرز کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 5 کلو گرام چرس برآمد کی۔ برآمد ہونے والی منشیات قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی نے کہا کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔





